28

جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کیلئےمقررکردیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںقائم سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بینچ جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواستوں پر سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس مظاہرنےسپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز چیلنج کر رکھے ہیں جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن کو کونسل میں شرکت سےروکنےکی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے 24 نومبر کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسرا شوکازنوٹس میرے خلاف کارروائی میں نقائص دور کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اپنے ابتدائی جواب میں کارروائی کے نقائص اجاگر کیے تھے۔