32

مسابقت کی جدید دنیا میں اعلیٰ تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے، انوار الحق کاکڑ

 نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جدید تعلیم کا حصول اور تعلیمی نظام میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔ مسابقت کی جدید دنیا میں اعلیٰ تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 58ویں یوم والدین کی تقریب کے موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جدید تعلیم کی ضرورت ہے، جدید تعلیم کا حصول ہی ہماری ترجیح ہے۔’یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کا باعث ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، پڑھے لکھے نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ کیڈٹ کالج سے میٹرک اور انٹر میں پوزیشن حاصل کرنا قابل اعزاز ہے۔

’کیڈٹ کالج کوہاٹ میرا مادر علمی رہا ہے۔‘

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں والدین کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اچھا انسان بننا زندگی میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اپنے ارادوں کو مضبوط کریں کیوں کہ آپ زندگی میں جو بھی ارادہ کرلیتے ہیں وہ حاصل کرتے ہیں۔