24

پی ٹی آئی نے چاند کی جانب تھوکنے کی کوشش کی جو اُن کے اوپر آگرا : عظمیٰ بخاری

سینئر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چاند کی جانب تھوکنے کی کوشش کی جو ان کے اپنے اوپر آگرا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حیثیت یہ ہے کہ مانگے تانگے کے لوگوں کو شامل کر کے الیکشن کروایا گیا۔ آج کل میڈیا کا دور ہے کوئی بات چھپائی نہیں جا سکتی۔ 

انہوں نے بتایا کہ جان ہاکنز کے نام سے اکاؤنٹ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر پول کروایا گیا۔ جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان کے لیڈرز کرپٹ ہوتے ہیں۔ عمران خان ایک کرپٹ لیڈر ہے۔ جس میں کوئی شک نہیں۔ وہ القادر ٹرسٹ ہو یا فارن فنڈنگ کا کیس ہو۔ ثابت کرتی ہیں کہ عمران خان ایک کرپٹ انسان ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود یہ لوگ سروے ہار گئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے قائد کے خلاف ایک پروپیگنڈا شروع کیا۔ یہ لوگ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوئی کسر تک نہیں چھوڑتے۔ یہ تمام جرائم کر کے مکر جاتے ہیں جیسے نو مئی سے مکر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فیول ڈال کر اداروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔ ہمارے تمام لیڈرشپ کے خلاف پورا زور لگا کر چور اور کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی جس میں ناکام رہے۔ 

اگر اس اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو یہ اکاؤنٹ 2017 سے عمران خان کو سپورٹ کر رہا ہے۔ کبھی یہ فیک آرمی ریٹائرڈ لوگوں اور کبھی کسی کو فیک اکاؤنٹ بنا کر پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ اس اکاؤنٹ میں جو چاند کی طرف تھوکا گیا واپسی ان کے منہ پر آکر گرا۔ نواز شریف کا یہ لوگ کچھ۔ نہیں بگاڑ سکتے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اعتزاز احسن صاحب پر نواز شریف کے بہت سے احسانات ہیں  لیکن آج وہ پتہ نہیں کس زون میں ہیں۔ اعتزاز احسن صاحب کو بہت کچھ معلوم ہے کہ سیکرٹ کیا ہوتا۔ اعتزاز احسن کو چاہیے کہ کچھ وکیلوں سے مشورہ کریں۔ ہماری عدلیہ بحالی تحریک میں اعتزاز احسن یاد رکھیں کہ وہ ایک ڈرائیور تھے۔ عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف کے لیے عوام نکلی تھی اعتزاز احسن کے لیے نہیں۔ اس عمر میں کسی کی صحت کے بارے میں بات کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔