42

سعودی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے علاقے کورنیش میں رہائش پذیر تھے ۔ ان کا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور اقتدار میں تبوک کے گورنر رہے ۔ بعدازاں انہیں اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے۔