158

سعودی عرب،موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا ہے کہ اس سال موسم سرما کے دوران مملکت میں دیگر برسوں کے مقابلے میں زیادہ اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

رواں سال سعودی عرب میں موسم سرما میں اوسط درجہ حرارت معمول سے ڈیڑھ ڈگری سے دو ڈگری تک زیادہ رہے گا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں یہی صورتحال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب 50 فیصد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل میں خاص طور پر زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔