293

حج و عمرہ خدمات پر 10فیصد ٹیکس عائد

فیصل آباد۔سعودی حکومت نے حج و عمرہ خدمات پر 10فیصد ٹیکس عائد کر دیا جبکہ یہ ٹیکس حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری حج پیکج کے اعلان کے بعد ہوا ہے لہذا گر فوری طور پر مسائل حل نہ کئے گئے تو عازمین حج اور حج آپریشن متاثرہوگا حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ حکومت حج کوٹہ کی تقسیم کو سعودی تعلیمات کے مطابق کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے کیوں کہ حج پالیسی تنازعات اور عدالتوں میں کیسز کی وجہ سے عازمین حج میں شدید ذہنی اذیت پائی جاتی ہے۔

اور تین لاکھ سترہزار عازمین حج کے تقریبا ایک سو چھ ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ کی تقسیم کو بلاجواز چھیڑا گیاہے حکومت کو چاہیے کہ سابقہ روایات کو سامنے رکھتے ہوئے 50فیصد حج کوٹے کی قرعہ اندازی کر دی جاتی لہذا اب بھی وقت ہے کہ حج آپریشن کو کامیاب بنانے ،پاکستان حجاج کے لیے بہترین رہائش گاہیں حاصل کرنے کے لیے قرعہ اندازی کر دی جائے ۔

حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کا حج کوٹہ کم کر رہی ہے اور پرائیویٹ کمپنیوں کی تعدا د بڑھا رہی ہے جس کیوجہ سے ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا لہذا فوری طور پر نجی حج ٹوور ز آپریٹرز کی نمائندہ تنظیم کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔