50

کانگو ، فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ ، 37 افراد ہلاک

کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے سٹیڈیم میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ کانگو فوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500 افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ، کنشاسا کے سٹیڈیم میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران کچھ لوگوں نے سٹیڈیم کے دروازوں سے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کوقریبی اہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعے کے بعد مشیل ڈی اورنانو سٹیڈیم میں بھرتی کے عمل کو روک کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔