اسلامی نظریاتی کونسل خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی ، کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب جمع کرا دیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے، خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں ، فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق قابل اعتماد خواتین کی رفاقت پر عورت حج پر جا سکتی ہے۔
کونسل نے مزید کہا کہ جس عورت کو سفر اور فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے، گروپ کے ہمراہ بغیر محرم کے جانے والی خاتون جائے تو وزارت مذہبی امور چھان بین کرے۔