عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئےاسرائیل اورحماس کےدرمیان اتفاق رائےہوگیا ہے، جس کے تحت اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کو رہاکرےگا، اوربدلےمیں حماس100یرغمالی خواتین اوربچوں کو رہا کرے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہاکرےگا، اور اس کے بدلے میں حماس بھی 100 یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ نے رپورٹ شائع کی تھی کہ قطر اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں قید اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ ’مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘ لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا“ کا کہنا تھا کہ حماس نے قطر کو مطلع کیا ہے کہ اسے قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اعتراض نہیں ہے، جس میں تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
ژنہوا نے بھی کہا کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے میں ثالثی کر رہا ہے۔