روس نے غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے غزہ کے شہریوں کیلئے 27 ٹن انسانی امداد بھیجی جائے گی۔ علاوہ ازیں روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ غزہ بحران کیلئے ایران کو ذمے دار ٹھہرانے کی کوششیں اشتعال انگیزی ہیں۔
روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ تنازع کے علاقے میں پھیلنے کے سنگین خطرات ہیں۔