263

آرمی چیف میونخ سیکورٹی کانفرنس کیلئے جرمنی پہنچ گئے 

راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف کانفرنس میں پاکستان کے عالمی اور علاقائی سیکورٹی سے متعلق نقطہ نظر پر بات کریں گے ۔آرمی چیف کانفرنس کی سائیڈ لائن پر دیگر عالمی سول اور فوجی قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے ۔