معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں۔
30 سالہ ایڈریانا گارشیا کا ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری طبی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
مقامی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔ حکام کی جانب سے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایڈریانا گارشیا کے انتقال کی تصدیق اس کمپنی کی جانب سے بھی کی گئی ہے جس کے ساتھ وہ بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر کام کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے، جہاں وہ بیوٹی اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔









