107

عمران خان نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی آئین کو بنے ہوئے کافی عرصہ ہوچکا ہے اس لئے صروری ترامیم اور تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آئینی ڈھانچے میں جدت بہت ضروری ہے اور جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار آئینی ڈھانچے پر ہوت اہے۔ جبکہ تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کررہے ہین اور تحریک ا نصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز بنی گالہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف کے آئینی ماہرین اور سینیئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔ جس میں بابر اعوان‘ سردار اظہر طارق‘ ڈاکٹر عارف علوی ‘ عامر محمود کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں ۔ چیئرمین تحریکا نصاف عمران خان کی منظوری سے قائم ہونے والی کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کرے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پارتی آئین کو بنے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اس لئے اس میں جدت لانے کیلےء کچھ ترامیم کرنا ضروری ہیں کیونکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار آئینی ڈھانچے پر ہوتا ہے۔ چیئرمین تحریکا نصاف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کررہے ہیں اور تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اس کا آئینی ڈھانچہ کسی بھی دیگر سیاسی جماعت سے بہتر ہے۔