48

بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال، آسام اور سکم کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ اس کا مرکز میگھالیا میں تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔