28

تائیوان میں فیکٹری میں دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

تائیوان میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا کہ جنوبی تائیوان میں گولف فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے ساتھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاپتہ 100 افراد کی تلاش کیلئے ملبہ ہٹایا جارہا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں فیکٹری کےچار کارکن بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔