15

مراکش کے بعد اسرائیل میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی

مراکش کے بعد اسرائیل میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار متان یاہو انگلمین نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو مراکش کو ایک مہلک زلزلے کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیلی ریاست ان سخت یاد دہانیوں کے باوجود زلزلے کی تیاریوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی تباہی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا انتظار کرنے کے بجائے یہ ضروری ہے کہ وزیراعظم اور متعلقہ وزارتیں فوری طور پر خامیوں کو دور کریں۔

یاد رہے اسرائیل افریقی اور عرب ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے اور اس وجہ سے اسے ایک بڑے اور مہلک زلزلے کے خطرے کا سامنا ہے۔

اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق اور ماہر ارضیات ڈاکٹر ایریل ہیمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بڑی شدت کا زلزلہ ”اگر“ نہیں بلکہ ”کب“ کا سوال ہے۔