39

ٹریفک پولیس نے 30سالہ افغانی لڑکی کو ورثا سے ملوا دیا

ٹریفک پولیس کی کاوشیں رنگ لےآئیں،ایدھی ہومزمیں رہنےوالی30سالہ افغانی لڑکی مرسل کوورثامل گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مرسل کوڈیڑھ سال قبل نامعلوم خاتون نوکری کاجھانسہ دیکرافغانستان سےلاہورلائے تھے ،نوکری کاجھانسہ دیکرلانےوالی خاتون مرسل کوشیراکوٹ چھوڑکرفرارہو گئی تھی،شیرا کوٹ پولیس نےمرسل کوایدھی ہوم ٹاؤن شپ منتقل کر دیا تھا۔

ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نےافغان سفارتخانےکی مددسےمرسل کےورثاسےرابطہ کیا،مرسل کوافغان سفارتخانےکی مددسےقابل کےنواحی علاقےکوتل اسکےگھرپہنچایاجائیگا۔

ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ مرسل کےورثاکی تلاش میں بڑی رکاوٹ اسکوفارسی کے علاوہ کوئی زبان نہ آنا تھا، مرسل سے اسکے لواحقین بارے جاننے کیلئے مترجم کا بندوبست کیا گیا۔