56

ملائیشیا، نجی طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں ایک نجی طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجی طیارے نے ملائشیا کے صوبے سیلانگور کے ایک تعطیلی جزیرے سے اڑان بھری اور لینڈنگ سے 2 منٹ پہلے طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔

حکام کے مطابق طیارہ موٹر وے پر گرا اور ایک کار اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ہماری جانچ کی بنیاد پر کم از کم دو عملے کے ارکان اور چھ مسافر طیارے میں سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ طیارے کی ٹکر سے کار ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار بھی جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرائیویٹ بزنس جیٹ تھا۔