47

ایلن مسک اور زکربرگ کے درمیان ”کُشتی“ اٹلی کے ’تاریخی مقام‘ پرہوگی

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ مارک زکر برگ کے ساتھ مجوزہ کشتی قدیم رومن مقام پر منعقد کی جائے گی۔ اٹلی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس مقابلے کی تیاری اور میزبانی کے لیے بلکل تیار ہے ۔

اٹلی کے حکام نے کہاہے کہ یہ نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ تقریب کیا ہوگی یا یہ کب منعتد ہو سکتی ہے۔ البتہ صرف یہ کہا ہے کہ یہ روم میں نہیں ہو گی۔ اٹلی میں سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے صنعت کاروں کو کُشتی کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔

سابق وزیر صنعت اور ایریون پارٹی کے سربراہ کار لو کیلینڈ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بات حیران کن لگتی ہے کہ اٹلی کا ثقافتی ورثہ دو ایسے ارب پتی افراد کو مہیا کیا جا رہا ہے جو خود کو احمق نوجوانوں کی طرح (کھیل میں ) مشغول کرنا چاہتے ہیں “۔

ایلن مسک اور زکر برگ جون کے مہینے سے ایک دوسرے کو مکسڈ آرٹس کے مقابلے کا چینلج کررہے ہیں ۔ ایلن مسک نے ایک بار کہا تھا کہ روم کا قیدم مقام کولو سیوم اس جنگ کی میزبانی کرے گا ، لیکن اتلی نے اس سے نکار کردیا تھا تاہم میڈٰا پلیٹ فارم ایک سکے مالک نے جمعہ کے روز کہا کہ اس کشتی کا تھیم بھی قدیم روم ہی ہوگا ۔

یہ قدیم روم کی طرح ہی ہوگا ، کیمرے میں قدیم روم دکھایا جائیگا ، اور اس پر دونوں کا اتفاق بھی ہوگیا ہے ۔