255

دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا افتتاح 

دبئی۔خلیجی میٹروپولیٹن شہر دبئی نے اپنے ریکارڈ توڑ اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا افتتاح کردیا۔سونے جیسا چمکدار 75 منزلہ گیورا ہوٹل 365 میٹر یا تقریبا ایک چوتھائی میل لمبا ہے جبکہ جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس نامی دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بھی اسی شہر میں موجود ہے جو اس سے ایک میٹر چھوٹا ہے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اخبار روزنامہ دی نیشنل کے مطابق امکان ہے کہ 12 فروری کو اس ہوٹل میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے دبئی حکام امید ظاہر کر رہے ہیں کہ عالمی تجارتی میلے ایکسپو 2020 کے سال میں یہ شہر 2 کروڑ تک غیر ملکیوں کی میزبانی کر سکتا ہے۔علاوہ ازیں دبئی میں دنیا کے مہنگے ترین شاپنگ مالز، اعلی معیار کے ریسورٹس موجود ہیں جو اسے دیگر خلیجی ریاستوں کے میٹروپولیٹن شہروں میں نمایا بناتا ہے۔بین براعظمی ہوائی راستے پر موجود یہ انتہائی اہم گزرگاہ خلیج کے ان چند ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں مسافروں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گزشتہ برس کا مصروف ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا جہاں 2017 میں 8 کروڑ 82 لاکھ مسافر پہنچے یا وہاں سے ہوکر گزرے تھے۔واضح رہے کہ یو اے ای کے شہر دبئی میں ہی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بھی موجود ہے، جو تقریبا 828 میٹر یا تقریبا آدھے میل تک بلند ہے۔