41

اسرائیل کا شام کی فوجی چوکی پر حملہ،4 فوجی ہلاک

دمشق میں اسرائیل کی جانب سے شام کی فوجی چوکی پر کئے گئے میزائل حملوں میں 4 شامی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق میں شامی فوج کے دفاعی فضائی نظام نے اسرائیل کی طرف سے کئے جانے والے چند میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تاہم کچھ میزائل فوجی چوکی پر گرے جس کے نتیجے میں 4 شامی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن میں سے دو فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل نے دمشق میں شامی فوجی چوکی پر داغے گئے میزائل کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا نہ ہی شامی حکومت نے اسرائیل کے داغے گئے میزائلوں پرکوئی ردعمل دیا۔