26

ٹرمپ نے خود پر لگائے الزامات کو جعلی قرار دیدیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے الزامات کو جعلی قرار دے دیا۔ کہتے ہیں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

الاباما میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان پر جو کیس بنایا گیا ہے وہ غیرقانونی ہے، جو بائیڈن اور ان کی ٹیم میری پوزیشن کمزور کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور ان کی فیملی نے چین۔روس۔یوکرین اور دوسرے ملکوں سے پیسے لئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل چیک اسمتھ کو بے ہودہ شخص قرار دیا۔