31

بھارت؛ کانگریس رہنما راہول گاندھی کی ہتک عزت کی سزا معطل

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی کوئی وجہ نہ دینے پرراہول گاندھی کی ہتکِ عزت کی سزا معطل کی۔

رپورٹ کے مطابق،سزا معطلی کے بعد راہول گاندھی کی پارلیمانی رکنیت بحال ہوجائےگی اور وہ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمےمیں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعد ازاں جب گجرات ہائی کورٹ نے بھی راہول گاندھی کی سزا کو برقراررکھا تو اُنہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔