347

اسرائیل اورشام میں ممکنہ جنگ،اگلے دودن انتہائی اہم قرار


تل ابیب۔شام اوراسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کے بعد اگلے دودن انتہائی اہم قراردے دیئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت کی سیکیورٹی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شام کے اندر مزید گہرائی میں تباہ کن حملے کرنے اور دمشق میں ایرانی اور شامی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے دو دن بہت اہم ہیں اور اسرائیلی فوج شام میں کہیں بھی کوئی بڑا آپریشن کرسکتی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شام سے حملہ آور ہونے والے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج حرکت میں آنے کے لیے تیار ہے۔

شام کی سرزمین کو استعمال کرکے اسرائیل کی خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔اسرائیلی فوج اور حکومت نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے اور اس حوالے سے مختلف سیناریوز پر غور کیا جا رہا ہے۔