69

بھارت میں بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیاں کچل دیں،15 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثہ ممبئی سے 300 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا۔ جہاں بریکیں فیل ہونے پر ٹرک بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں، کار اور دوسرے ٹرک سے ٹکرایا۔ ٹرک مدھیا پردیش جارہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ہفتے کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس نے بتایا کہ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔