189

تائیوان میں خوفناک زلزلہ ‘4 افراد جاں بحق

ہوالین۔ تائیوان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا، چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے4 افراد ہلاک اور دو سو زائد زخمی ہوگئے۔ کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ تائیوان کا شہر ہوالین منگل کی رات چھ اعشاریہ چار شدت کے خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پچاس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز تائیوان کے ساحل سے بیس کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں بہت سی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ہسپتالوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق 40 ہزار مکانات پانی کے بغیر ہیں۔ ہائی ویز اور رابطہ پل ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے۔ حکام کے مطابق 145کے قریب لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کئی گھنٹوں تک آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن میں سے متعدد کی شدت 5.0تھی جبکہ تائیوان کے زلزلے ماہرین نے آنے والے ہفتوں کے دوران مزید زلزلوں کی پیش گوئی کی ہے تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دو سال پہلے آج ہی کے روز تائیوان میں چھ اعشاریہ چار کی شدت سے زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 117 افراد ہلاک ہوئے تھے۔