174

امریکا کا ٹیکٹکل ہتھیار تیار کرنے کا امکان

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے نئی جوہری حکمت عملی متعارف کرادی جس کے تحت امریکا نئے ٹیکٹکل جوہری ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ ایٹمی اور غیر ایٹمی حملے کے فوری جواب کا ارتکاب کر سکتا ہے۔

’نیوکلیئر پوسچر ری ویو 2018‘ کے نام سے سامنے آنے والی نئی امریکی حکمت عملی میں چین اور روس کو امریکا کے اہم جوہری حریف قرار دیا گیا ہے کیونکہ دونوں ممالک ہی ٹیکٹکل جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ حکمت عملی تمام ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کو خبردار کرتی ہے کہ اگر جوہری ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں پہنچ گئے تو واشنگٹن اس کے احتساب کا ذمہ دار ہوگا۔

امریکا کے ریاستی سیاسی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری تھامس شینن نے کہا کہ امریکا کے لیے مزاحمت کے حوالے سے ضروری ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھے جبکہ امریکا ایٹمی حملے کے خطرے کے پیش نظر جوہری اور غیر جوہری پناہ گاہوں کو پوری قوت کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔