706

چین افغانستان میں فوجی بیس قائم کرنے کا خواہشمند

بیجنگ ۔ چین اور افغانستان کے درمیان ایک چینی فوجی اڈہ قائم کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین یہ فوجی اڈہ دور دراز کے علاقے واخان کوریڈور میں قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا ایک دور گزشتہ برس دسمبر میں بیجنگ میں ہو چکا ہے۔

اسی علاقے میں عینی شاہدین کے مطابق چینی اور افغان فوجی مشترکہ سرحدی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ واخان کوریڈور چین کے شورش زدہ علاقے سنکیانگ کی سرحد پر واقع ہے۔ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کی عسکری تنظیم ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ سرگرم ہے۔