کابل: افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 26 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری کے حوالے سے بتایا گیا کہ 'ضلع اندر میں منگل کی رات طالبان کے ایک اجتماع پر حملہ کیا گیا'۔
انہوں نے بتایا کہ 'حملے میں 26 دہشت گرد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے'۔
تاحال طالبان سمیت کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ افغان صوبے غزنی کو طالبان سمیت دیگر شدت پسند تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جو یہاں سے ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان میں 3 بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔