کنساشا۔عوامی جمہوریہ کانگو میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی صوبے ساؤتھ کیوو میں پاکستانی جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن مشن پر حملے کے ذمیداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کانگو میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی دستے بھی فرائض سرانجام دیتے ہیں۔1993 میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کے نتیجے میں 24 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
250