27

کیوبا کے نزدیک سمندری طوفان،امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ہنگامی حالت نافذ

سمندری طوفان آئن نے کیٹیگری ون کے شدت اختیار کرلی ہے اور اس کا رخ کیوبا کے مغربی علاقوں کی جانب سے ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے امریکی نیشنل ہیوریکن سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ طوفان آئن نے شدت اختیار کرلی ہے اور اس میں مزید تیزی بھی آرہی ہے۔

طوفان کا رخ کیوبا کے مغرب میں شمال مغربی حصے کی جانب ہے۔ جزیرہ کیمن بھی طوفان سے متاثر ہوسکتاہے۔ طوفان کےباعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں کے لیے بھی محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جن علاقوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ان میں ٹیمپا بے کا علاقہ بھی شامل ہے۔

اتوار کو فلوریڈا کے گورنرران ڈی سینٹس نے ریاست کی تمام 67 کاؤنٹیز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔