180

کرپشن الزام میں گرفتار شہزادہ الولید بن طلال رہا

سعودی عرب میں جاری کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار عرب پتہ شہزادے الولید بن طلال اور شہزادہ ترکی بن ناصر سمیت کئی تاجروں کو معاہدے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادوں سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض سعودی حکومت نے ڈیل کے بعد شہزادہ الولید بن طلال اور شہزادہ ترکی بن ناصر سمیت کئی کاروباری شخصیات کو ڈیل کے بعد رہا کردیا ہے، رہائی پانے والوں میں ایم بی سی ٹی وی کے مالک عبدال الابراہیم، فیشن اسٹور کے مالک فواز الحکیر اور رائل کورٹ کے سابق سربراہ خالد التویجری بھی شامل ہیں۔

شہزادہ الولید بن طلال کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان افراد کی رہائی کس ڈیل کے تحت عمل میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ ولید بن طلال کو سعود ی حکام نے 6 ارب ڈالر ادا نہ کرنے پر فائیو سٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا تھا۔