32

پاکستان سے چینی بچے کی محبت، جمع پونچی سیلاب سے متاثر بچوں کیلئے دے دی

بیجنگ: پاکستان اورچین کی لازوال دوستی کا ایک اورمظاہرہ سامنے آگیا۔ چینی بچے نے اپنی جمع پونجی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دے دی۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں چین ایک دیرینہ دوست کی طرح ساتھ کھڑا ہے۔ چینی عوام کی پاکستانی عوام سے محبت لازوال ہے جس کا ایک اور ثبوت منظر عام پر آگیا۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسردہ چینی بچہ سال نو کے لئے جمع کی گئی بچت لے کر بینک پہنچ گیا اور پیسے پاکستان میں سیلاب سے متاثر بچوں کی مدد کے لئے عطیہ کردئیے۔

چینی بچے کی سیلاب سے متاثر پاکستانی بچوں کی مدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ صارفین نے بچے کے جذبے کو سراہا اور دونوں ممالک کی دوستی کو اٹوٹ قراردیا۔