40

اٹلی کا بدقسمت شخص ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا

اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شص کو انتہائی بد قسمت تصور کیا جارہا کیونکہ وہ منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی جیسی خطرناک بیماریوں میں ایک ہی وقت میں مبتلا ہوگیا۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ شخص میں ان بیماریوں کی تشخیص گزشتہ ماہ جولائی میں ہوئی تھی جب وہ چھٹیاں گزار کر اسپین سے واپس آیا تو بخار میں مبتلا ہوگیا جس پر وہ اپنا معائنہ کرانے اسپتال پہنچ گیا۔

ڈاکٹروں نے اسکا کورونا کا ٹیسٹ کیا تو 2 جولائی کو اسکی رپورٹ مثبت آگئی، بعد میں ایک ڈاکٹر نے اسکا معائنہ کیا اور بتایا کہ اس میں منکی پاکس کی علامات بھی ہیں، ہسپتال میں اسکے مختلف ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ HIV-1 کا شکار بھی ہوچکا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص حال ہی میں ہی ان تینوں بیماریوں کا شکار ہوا ہے اور 11 جولائی تک اسے ہسپتال میں رکھا گیا تھا جہاں وہ کورونا اور مونکی پوکس سے صحت یاب ہونے کا منتظر تھا۔