664

سعودی عرب؛ امامِ کعبہ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید

سعودی عرب میں سابق امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے انہیں یہ سزا 22 اگست کو سنائی تھی جسے مختلف نشریاتی ادارے اس خطبے سے جوڑ رہے ہیں جو انہوں نے برائی کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے اگست 2018 میں صالح الطالب کو بغیر وجہ بتائے گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم سعودی عرب نے سرکاری طور پر ابھی انکی سزا کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شیخ صالح الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں دارالحکومت ریاض کی ہنگامی عدالت اور مکہ کی ہائی کورٹ بھی شامل ہے۔