130

ٹرمپ نے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنیکا عندیہ دیدیا

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک دھماکے کے بعد امیگریشن کا نظام مزید سخت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیگریشن کو ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک مین ہٹن پائپ بم دھماکے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مین ہٹن پائپ بم دھماکے کے بعد فوری ضرورت ہے کہ کانگریس امیگریشن قوانین کی خامیوں کو دور کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک سٹی میں پائپ بم دھماکا امیگریشن قوانین میں جلد اصلاحات کی اہمیت ثابت کرتا ہے، کانگریس خاندان کی بنیاد پر سلسلہ وار امیگریشن کا نظام ختم کرے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ناسا کو امریکی لوگوں کو چاند پر بھجنے کی تجویز بھی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر نیویارک میں بس ٹرمینل دھماکے سے بھگدڑ کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔