34

چین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، 16 افراد ہلاک

چین میں بھی مون سون کا سیزن جاری ہے جہاں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق چین کےصوبےکنگ ہائی کے پہاڑی ریجن میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اب تک 16 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سیلابی صورتحال کی وجہ سے 36 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔