44

شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال

نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں 54 سال بعد بچہ پیدا ہونے پر خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں معمر میاں بیوی کے ہاں اُن کی شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ ہریانہ بارڈر کے قریبی علاقے کے رہائشی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی۔

india baby born2

خبر رساں اداروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن تقریباً ساڑھے تین کلو بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اولاد کی خوشی پانے والی خاتون کی عمر 75 برس اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دونوں میاں بیوی کو خوب مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔