36

انگولا میں دنیا کا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا دریافت

لوانڈا: انگولا میں دریافت ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے گلابی ہیرے کو لولو روز کا نام دیا گیا ہے۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق  انگولا میں لولو کان سے دریافت ہونے والے  170قیراط کے ہیرے کو محل وقوع کی  مناسبت سے لولوروز کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 34 گرام ہے۔ 300سالوں کے دوران ملنے والا یہ اپنی نوعیت کا قیمتی گلابی ہیرا ہے۔

لولو روز ہیرے کی قسم ٹائپ 2 اے بتائی جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں کثافت نہ ہونے کے برابر ہے یا بلکل ہی موجود نہیں۔

انگولا کے وزیر برائے معدنیات دیمینتینو ایزیویدو کا کہنا ہے کے لولو روز کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے اور اس حوالے سے بہتر مواقع بھی موجود ہیں جو دنیا میں ہماری ایک الگ پہچان ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کے لو لو میں نکلنے والا یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے۔

جوہریوں کا کہنا ہے کے فی الحال لولو روز کی قیمت کا تعین کرنا آسان نہیں۔تاہم اس سے قبل 2017میں اس سے ملتے جلتے پنک اسٹار  نام کا ہیراہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی کے دوران 71.2ملین ڈالر میں فروخت ہواتھا۔