189

ملالہ اور ایپل کمپنی کے مابین معاہدہ طے 

لندن۔دنیا کی سب سے کم عمرنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف اور ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستان، افغانستان، ترکی اور نائیجریا میں ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

ملالہ فنڈ اور ٹیک کمپنی ایپل کے درمیان پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا معاہدہ طے پا یا ہے۔کمپنی اس سلسلے میں وسائل اور فنڈ فراہم کرے گی تاکہ پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

اس موقع پر ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی موجود تھے جنھوں نے ملالہ فنڈ کے ساتھ نئے اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کے نظرئیے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات ہیں۔