41

کینیڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد ہلاک

وینکوور: کینیڈا کے شہروینکوور کے نواحی علاقے لینگلی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیڈین پولیس حکام کے مطابق لینگلی میں مسلح شخص نے بے گھر افراد کے مرکز، کیسینو اورمرکزی ہائے وے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔