33

ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کیساتھ قریبی تعلقات پر خاموشی توڑ دی

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کے گوگل کے شریک بانی اور اپنے دیرینہ دوست سرگئی برن کی اہلیہ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے اپنے دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

وال اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے ساتھ قریبی تعلقات کا معلوم ہونے پر سرگئی برن نے رواں برس کے آغاز میں اپنی بیوی نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر دونوں دوستوں کے درمیان دوریاں حائل ہوگئیں اور سرگئی برن اپنے دوست ایلون مسک سے دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان رومانوی تعلقات نہیں جیسا کہ کہا جا رہا ہے۔

ایلون مسک نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں میں دوست کی اہلیہ نکول شاناہن کو صرف 2 بار دیکھا ہے اور دونوں ملاقاتوں میں ہمارے آس پاس درجنوں لوگ تھے۔

سرگئی برن کے ساتھ دوستی کے خاتمے پر ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ بھی سفید جھوٹ ہے، ہم دونوں اب بھی دوست ہیں اور کل رات ہی ایک پارٹی میں شریک تھے۔