نیویارک ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اقوام متحدہ کے سربراہ پاک بھارت امن بات چیت میں ثالثی کیلئے تیار ہیں ۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین ڈیوجیرک نے نیویارک میں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ انتونیو گوتریز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے اور وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بات چیت میں ثالثی کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر سیکرٹری جنرل یہ مسئلہ حل کرانے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ تاہم فریقین کو ان کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔
180