57

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری عداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 15 ہزار 528 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد بھارت میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 4 کروڑ 27  لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی جارہی ہے جب کہ عوام کو کورونا کی ڈوز بھی لگائی جارہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5  لاکھ 25 ہزار 785 ہوگئی۔