39

سعودی عرب میں یتیم خانوں کی بندش کا فیصلہ

ریاض۔سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی کے مطابق سعودی عرب میں یتیم خانے بتدریج بند کردیئے جائیں گے، یتیم بچوں کو کسی نہ کسی فیملی کے حوالے کیا جا ئے گا۔اخبار 24 کے مطابق احمد الراجحی نے بجٹ 2020 فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ اب یتیموں کی نگہداشت مخصوص خاندانوں میں ہوگی، انہیں کسی یتیم خانے کے حوالے نہیں کیا جائے گا، یتیم بچوں کو مکمل گھر کا ماحول مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر محنت و سماجی بہبود نے مزید کہا کہ وزارت نے سماجی کفالت نظام سے فائدہ اٹھانے والے 70 ہزار افراد کو لیبر مارکیٹ کا حصہ بنادیا ہے، اب یہ لوگ سرکاری سبسڈی سے مستفید نہیں ہوں گے۔