56

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی،3 نوجوان شہید

سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں تین نوجوان شہید ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔

واضح رہے وادی میں جاری بدستور کرفیو اور کشیدہ صورتحال کے باعث لوگوں کو بڑے پیمانے پر مشکلات کا سامنا ہے۔