47

افغان صوبے لغمان میں کار بم دھماکہ، 2 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے لغمان میں کار بم دھماکے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 فوجیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے لغمان کے ضلع علیشنگ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر ہونے والے دھماکے سے قریبی مدرسے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 افغان حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مدرسے کے شیشے ٹوٹنے سے بچے زخمی ہوئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام طالبان پر عائد کیا ہے، جبکہ تاحال کسی بھی دہشت گرد گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔