50

نائن الیون کے بعد امریکا کا اتحادی بننا سب سے بڑی غلطی تھی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نائن الیون کے بعد امریکا کا اتحادی بننا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں 70 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے اور 200 ارب کا معیشت کو نقصان ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ' ماضی کی حکومتی معاشی ناکامیوں کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا '۔ ان کا کہنا تھا کہ 'چین نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی اور یہ اچھا موقع ہے کہ چین کی صنعت منتقل ہو رہی ہے'۔