54

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ میں آج اہم ملاقات

نیویارک: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس کے دوران مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی پر بات چیت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔