39

مقبوضہ کشمیر میں ڈرونز کا استعمال شروع

سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے عوامی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ وادی بھر میں مظاہرین اور حریت نواز عوام کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے جدید کیمروں اور نائٹ وژن آلات سے لیس ڈرونز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

 بھارتی پولیس فورسز پہلے ہی نگرانی کیلئے ڈرونز کے استعمال کا ٹرائل وژن کر چکی ہیں پہلے مرحلے میں سرینگر کے بعض علاقوں ڈرونز کی آزمائشی پروازیں کی گئیں تھیں۔